پب جی گیم کے عادی طالب علم کی خودکشی

حیدرآباد پب جی گیم کی لت کا شکار طالب علم نے حیدرآباد میں خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ایلا ریڈی گوڑہ سے تعلق رکھنے والا 21 سالہ اکھیل امیر پیٹ کے خانگی کالج میں بی کام سال دوم میں زیر تعلیم تھا۔

وہ پب جی گیم کھیلنے کی عادت کا شکار ہو گیا تھا اور گذشتہ 3 ماہ سے کالج نہیں جارہا تھا۔ 4 جنوری کو اس نے اپنے مکان میں پھانسی لے لی۔انتہائی اقدام سے قبل اس نے اپنی ماں کو واٹس ایپ پر پیغام روانہ کیا۔ اس واقعہ کا تاخیر سے علم ہوا۔

Vinkmag ad

Read Previous

فلاحی اسکیموں کو بند کرنے کانگریس حکومت پر الزام۔کڈیم سری ہری

Read Next

حیدرآباد: جائیداد کیلئے بیٹے نے ماں کا قتل کردیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular