
حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانا شہر میں آج تلاشی مہم کے دوران پولیس نے 24 لاکھ 50 ہزار روپے نقد رقم ضبط کر لی ۔
پولیس کے مطابق ہائیکورٹ کے پاس ساوتھ زون ٹاسک فورس اور چارمینار پولیس کی جانب سے گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی تھی۔ اس دوران محمد اعظم اور محمد فہیم نامی دو افراد گاڑی میں جا رہے تھے، ان کے پاس بیاگ تھا جس میں 24 لاکھ 50 ہزار روپے نقد رقم پائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ رقم ظہیر الدین نامی شخص کی ہے جو راگھویندرا کالونی نیشنل پولیس اکیڈمی کے قریب رہتا ہے۔ پولیس نے اس شخص کو بلا کر پوچھ تاچھ کی تو معلوم ہوا کہ ان کا ٹرانسپورٹ کا کاروبار ہے تاہم رقم سے متعلق دستاویز نہ دکھانے پر یہ رقم ضبط کر لی گئی۔ اے سی پی چارمینار ردرا بھاسکر کے مطابق رقم سے متعلق دستاویز پیش کرنے پر رقم واپس کر دی جائے گی بصورت دیگر یہ رقم محکمہ انکم ٹیکس کے حوالے کر دی جائے گی