
حیدرآباد ۔ بی آر ایس کے کارگزار صدر کے تارک راما راو نے عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ کام کرنے والی حکومت کی ہی حمایت کریں۔ انہوں نے آج حیدرآباد میں پارٹنرس ان پروگریس پروگرام میں شرکت کی۔ تلنگانہ کےوزیر آئی ٹی نے کہا کہ بی آر ایس دور اقتدار میں حیدرآباد کی شاندار ترقی ہوئی ہے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا اور ان کی حکومت کی جانب سے کروائے گئے ترقیاتی کام عوام کی آنکھوں کے سامنے ہیں۔
کے ٹی آر نے کہا کہ شہر میں امن و ضبط کی صورتحال بہتر ہے، انہوں نے یاد دلایا کہ نامور فلم اداکار رجنی کانت نے بھی حیدرآباد کی ترقی کی ستائش کی ہے۔ کے ٹی آر نے بتایا کہ حیدرآباد ترقی کے معاملے میں نیویارک کا مقابلہ کر رہا ہے پچھلے 10 سال کے دوران شہر میں 36 فلائی اوورز تعمیر کیے گئے اور 39 تالابوں کو بحال کیا گیا، مشن بھگیراتا کے تحت حیدرآباد کو پینے کے پانی کے مسئلہ سے نجات دلائی گئی۔ حیدرآباد ملک کا پہلا شہر کے جہاں سو فیصد سوریج ٹریٹمنٹ سہولت ہے۔۔انہوں نے مزید بتایا کہ متحدہ اندھرا پردیش میں برقی اور پینے کے پانی کے مسئلہ درپیش تھا اس مسئلہ کی یکسوئی کر لی گئی۔