
حیدرآباد: فصل قرض معافی اسکیم 2024 کا پہلا مرحلہ میں تلنگانہ کے 11.50 لاکھ سے زیادہ کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ اس اسکیم کا مقصد ہر کاشتکار خاندان کے لیے 2 لاکھ روپے تک کے فصلی قرضے معاف کرنا ہے۔ پہلے مرحلے میں، تقسیم جمعرات سے شروع ہوگی۔ اور ہر اہل کاشتکار خاندان کے اکاؤنٹ میں 1 لاکھ روپے جمع کیے جائیں گے۔ جملہ 6,098.93 کروڑ روپے معاف کیے جائیں گے، 11,08,171 قرض کھاتوں میں ریاست بھر کے 11,50,193 کسانوں کو فائدہ ہوگا۔
نلگنڈہ ضلع پہلے مرحلے میں سرفہرست ہے جہاں 78,463 کھاتوں میں 83,124 کسانوں کو 454.49 کروڑ روپے معاف کیے گئے ہیں۔ نمایاں چھوٹ والے دیگر اضلاع میں سدی پیٹ شامل ہیں، جس میں 290.24 کروڑروپے ہیں۔ اور سوریا پیٹ، 282.98 کروڑروپے،اینڈولے حلقے میں 19،186 کھاتوں میں 20,216 کسانوں کے لیے 107.83 کروڑ روپے معاف کیے جائیں گے۔ دیگر قابل ذکر حلقوں میں حسن آباد اور کلواکورتی شامل ہیں، بالترتیب 106.74 کروڑ روپے اور 103.02 کروڑ روپے کی معافی ہوگی۔