
تلنگانہ کے وزیر صحت، طبی اور خاندانی بہبود، سائنس اور ٹیکنالوجی دامودر راجہ نرسمہا نے بتایا ہے کہ نوٹیفکیشن نمبر 3/2022، مورخہ 30.12.2022 اور مزید ضمیمے میڈیکل ہیلتھ سروسز ریکروٹمنٹ بورڈ کی طرف سے اسٹاف نرس کی 7094 آسامیوں کو پُر کرنے کے لیے جاری کیے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ نوٹیفکیشن کی تعمیل میں، میڈیکل ہیلتھ سروسز ریکروٹمنٹ بورڈ نے آج عارضی فہرست جاری کی ہے۔
اس فہرست میں درخواست دہندگان کے حاصل کردہ کل پوائنٹس کے ساتھ درخواست دہندگان کی دیگر تفصیلات شامل ہیں۔ درخواست دہندگان اپنے اکاؤنٹس میں لاگ ان کرکے تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔ امیدواروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنی تفصیلات کو دیکھیں اور ایم ایچ ایس آر بی ویب سائٹ پر اپنے اکاؤنٹس میں لاگ ان کرنے کے بعد آن لائن اعتراضات، اگر کوئی ہیں،تو جمع کرائیں۔
اعتراضات 18.12.2023 سے شام 5.30 بجے تک 20.12.2023 کو آن لائن وصول کیے جائیں گے۔ اعتراضات صرف درخواست دہندگان کے لاگ ان میں آن لائن داخل کیے جائیں گے۔ بصورت دیگر موصول ہونے والے کسی بھی اعتراض پر غور نہیں کیا جائے گا۔مزید معلومات کے لیے درخواست دہندگان MHSRB کی ویب سائٹ https://mhsrb.telangana.gov.in
پر جا سکتے ہیں۔