
حیدرآباد کے منی کونڈا میں ہیرٹیج تھری کے رن منعقد کیا گیا۔ بی آرایس، رکن پارلیمنٹ رنجیت ریڈی نےاس دوڑ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انھوں نے کہا ہے کہ تمام کو صحت مند زندگی گذارنے کی ضرورت ہے۔
رنجیت ریڈی نے حیدرآباد کے منی کونڈا کے لینکوہلز میں منعقدہ ہیرٹیج تھری کے رن میں حصہ لیا۔ یہ دوڑتین کلومیٹر تک ہوئی جس میں لڑکیوں اور لڑکوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ رنجیت ریڈی نے تمام شرکا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس رن میں حصہ لینے پر تمام کی ستائش کی۔