
حیدرآباد: بہادر پورہ منڈل ریونیو آفس (MRO) میں HYDRAA کے خلاف نکالے گئے احتجاج کے دوران پیر کو AIMIM کے چار کارپوریٹرس کو گرفتار کیا گیا۔ کارپوریٹرس HYDRAA کی سرگرمیوں کی مخالفت میں دھرنا مظاہرے میں حصہ لے رہے تھے جب بہادر پورہ پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔
احتجاجیوں نے ‘ہائیڈرا ہٹاؤ، گھر بچاؤ’ اور ‘سی ایم ڈاون ڈاؤن’ کے نعرے لگائے۔ اس واقعہ کے بعد گرفتار کارپوریٹروں کو فلک نما پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔ احتجاج کا مقصد HYDRAA کے حالیہ اقدامات، خاص طور پر موسی ریور فرنٹ پروجیکٹ کے لیے ہزاروں رہائشیوں کی مجوزہ نقل مکانی پر عدم اطمینان کا اظہار کرنا تھا۔ یہ پہلا موقع ہے جب اے آئی ایم آئی ایم لیڈروں نے حیڈرا کے خلاف احتجاج کیا ہے۔