
حیدرآباد ۔ آپسی لڑائی کے بعد شوہر نے بیوی کو ویڈیو کال کرکے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے اوپل پولیس اسٹیشن میں پیش آیا۔ نریش نامی نوجوان کی شادی ایک سال قبل نتیا شری نامی خاتون سے ہوئی تھی۔ خاتون حاملہ بتائی گئی ہے۔ اس دوران ایک تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مہمانوں کو بلانے کے مسئلہ پر شوہر بیوی کے درمیان جھگڑے ہو رہے تھے۔ کل بھی سل فون پر ان کے درمیان اسی مسئلہ پر جھگڑا ہوا جس کے بعد برہم شوہر نے بیوی کو ویڈیو کال کرکے پھانسی لے لی۔ پولیس نے معاملہ درج کر لیا۔