حیدرآبادی اسلامک اسکالر کو ملائشیا کا قومی ایوارڈ

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز اسلامی اسکالر پروفیسر محمد ممتاز علی صدر شعبہ اصول دینیات انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کوالالمپور ملائشیا کو اسلامی تحقیق کے موضوع پر ان کی حالیہ کتاب کے لئے حکومت ملائشیا نے قومی ایوارڈ عطا کیاہے۔

پروفیسر محمد ممتاز کو اس سے قبل بھی اس طرح کے اعزازات عطاء کئے جاچکے ہیں۔ انھیں ملائشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے ان کی کتاب”تھیوری، میتھاڈالوجی اینڈ تھیسس رائٹنگ۔اسلامک ریسرچ پر یہ ایوارڈ پیش کیا۔ انھیں پیش کردہ سند پر وزیراعظم ملائشیا انور ابراہیم اور وزیراعلیٰ تعلیم زامبری عبدالقادر کے دستخط ہیں۔ پروفیسر ممتاز علی کو 30 سے زائد ممالک میں اپنے مقالے پیش کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

Read Next

تلنگانہ کے اردو صحافیوں کے مسائل پر اسپیکر سے ٹی یو ڈبلیو جے یو کی نمائندگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular