سڑک حادثہ میں مقامی بی آر ایس لیڈر ہلاک 10 زخمی

حیدرآباد ۔ ضلع رنگاریڈی میں ساگر ہائی وے پر آج شام رونما سڑک حادثہ میں مقامی بی آر ایس لیڈر ہلاک اور دیگر 10 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کار مخالف سمت سے آنے والی فور وہیلر سے ٹکراگئی۔ یہ حادثہ مانچال منڈل کے آگا پلی کے قریب پیش آیا۔

حادثہ میں بی آر ایس لیڈر 42 سالہ وی ایریش کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دونوں گاڑیوں میں سوار 10 افراد زخمی بتائے گئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔‌متغلقہ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

9 جون کو گروپ-1 پریلمس کا امتحان ،ٹی ایس پی ایس سی

Read Next

حیدرآباد میں دسویں جماعت کے طالب علم کی خودکشی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular