کالیشورم پروجیکٹ بدعنوانی کی سی بی آئی انکوائری کرنے لکشمن کی مانگ

بی جےپی لیڈر، و رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر کے لکشمن نے کانگریس حکومت کو تنقید کانشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ اقتدار ملنے سے پہلے کانگریس لیڈر بی آر ایس کے دور حکومت میں کالیشورم سب سے بڑا اسکام قرار دیا تھا اور اقتدار ملنے پر جانچ کرانے کا وعدہ کیا۔ لیکن اقتدار ملنے کے بعد اس معاملے پر خاموشی اختیار کی گئی ہے۔

لکشمن نے کہا کہ کالیشورم کی تعمیر میں بہت سی غلطیاں ہوئیں۔ تعمیر منصوبہ بندی اور ڈیزائن کے برعکس کی گئی۔ کالیشورم کی ناکامی پچھلی حکومت کی لاپرواہ پالیسیوں کی وجہ سے ہوئی۔ پروجیکٹ کے نام پرریاستی دولت لوٹ لی گئی ہے ۔ موجودہ کانگریس حکومت کالیشورم کی بڑی غلطی کو چھوٹا دکھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انھوں نے سوال کیاکہ وزیر اعلیٰ کالیشورم کی تحقیقات کا حکم کیوں نہیں دے رہے ہیں۔

ڈاکٹر لکشمن نے کالیشورم کی سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے الزام لگایاکہ کانگریس جس طرح سے کام کر رہی ہے اس پر بہت سے شکوک و شبہات ہیں۔ کانگریس اور بی آر ایس پارٹیاں عوام کی آنکھ میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہےہیں۔ کانگریس بی آر ایس کے راستہ پر چل رہی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

دہلی پولیس نے تلنگانہ سے منشیات کے بین الاقوامی اسمگلر کو گرفتارکرلیا

Read Next

تلنگانہ کی پیشروحکومت نے ہر محکمہ کے لئے قرض حاصل کیاتھا:نائب وزیراعلی بھٹی وکرامارکا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular