کے ٹی آر، کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، اتم کمار ریڈی اور دیگر نے رکن اسمبلی کا لیا حلف

تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر گڈم پرساد کمار نے بی آر ایس کے ورکنگ پریسڈنٹ تارک راماراو ، ریاستی وزیر عمارات وشوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، وزیر سیول سپلائیز اتم کمار ریڈی، سابق وزیر کڈیم سری ہری، پدما راؤ گوڈ، پاڈی کوشک ریڈی، کتہ پربھاکر ریڈی اور پلا راجیشور ریڈی کو رکن اسمبلی کا حلف دیلایا۔

واضح رہے کہ تارک راماراو نے ارکان اسمبلی کو حلف دلانے کے پہلے دن اپنے والد و سابق چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی سرجری کے باعث اسمبلی حاضر نہیں ہو سکے تھے ۔اسی طرح بی آر ایس اور کانگریس پارٹی کے نو منتخب ارکان بھی کونسل اور پارلیمنٹ کی رکنیت سے مستعفی نہیں ہوئے تھے جس کی وجہ سے ان ارکان نے اسمبلی میں حلف نہیں لیا۔

اسمبلی اجلاس کے پہلے دن عبوری اسپیکر اکبر الدین اویسی نے 101اراکین کو حلف دلایا تھا۔ بی جے پی کے اراکین اسمبلی نے عبوری اسپیکر کا بائیکاٹ کیا تھا۔

Vinkmag ad

Read Previous

گڈم پرساد کمار اتفاق رائے سے تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر منتخب

Read Next

کراچی بیکری میں گیس سلنڈر دھماکہ15 افراد زخمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular