کانگریس حکومت کے زرعی قرضوں کی معافی ناکافی اور گمراہ کن ۔کے ٹی آر

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے تارکا راما راؤ نے کانگریس حکومت کی فصل قرض معافی کی پالیسی پر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کا اقدام “چار آنے کی مرغی کوبارانے کا مسائلہ” مصداق قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ پالیسی ناکافی اور گمراہ کن ہے

سوشل میڈیاکے اہم پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کے ٹی آر نے نشاندہی کی کہ قرض کی معافی سے مستفید ہونے والوں سے زیادہ خاندان پریشان ہیں۔ انہوں نے کانگریس حکومت کی طرف سے مقرر کردہ رہنما خطوط کو کسانوں کے قرض معافی اسکیم کے لئے “ڈیتھ وارنٹ” قرار دیا۔

انہوں نے کانگریس کارکنوں کی جانب سے جشن منانے کی ضرورت پر سوال اٹھایا۔ کہ اہل افراد فائدہ اٹھانے والے ابھی تک اپنے قرضوں کے بارے میں فکر مند ہیں اور ان کا مسئلہ حل طلب ہے۔

کے ٹی آر نے حکومت پرپہلے “توجہ ہٹانے” اور اب “فنڈز کو ہٹانے” کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 40 لاکھ کسانوں کی اکثریت مایوس ہے۔ انہوں نے رعیتو بھروسہ اسکیم میں تاخیر اور کرایہ دار کسانوں اور زرعی مزدوروں سے کئے گئے وعدوں پر بھی روشنی ڈالی۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ پبلک سروس کمیشن نے گروپ 2 امتحان کو ملتوی کرنے کا کیا اعلان

Read Next

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں پیش ہوں گے 6 نئے بل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular