
بی آر ایس سربراہ کے سی آر کو اس مہینے کی 22 تاریخ کو ایودھیا میں رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے سری رام جنم بھومی تیرتھ کشیتر ٹرسٹ کی جانب سے دعوت نامہ بھجوایا گیا ہے۔
ٹرسٹ کی جانب سے مندر کی افتتاحی تقریب میں تمام سیاسی جماعتوں چیف منسٹرس اور سابق چیف منسٹرس کو مدعو کیا گیا ہے، تاہم پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بی آرایس سربراہ کے مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا امکان نہیں ہے۔ کیونکہ حال ہی میں ان کا کولہے کا آپریشن ہوا ہے اوروہ اس وقت صحت یاب ہورہے ہیں۔