
حیدرآباد ۔ شہر میں ایک خاتون کے گلے سے سونے کا زیورچھین لیا گیا۔ یہ واقعہ میرپیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع گورم گوڑہ میں پیش آیا۔ اس سلسلے میں سندھیا رانی نامی خاتون نے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔
خاتون نے کہا کہ ضلع نلگنڈہ دیورکنڈہ سے کل رات 9 بجے وہ بس سے اترکرپیدل جارہی تھی کہ بائیک پر سوار رہزنوں نے اسکے گلے سے 4 تولہ وزنی طلائی زیورچھین کر راہ فرار اختیارکی۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرلیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ زہزنوں کی شناخت کرتے ہوئے انھیں گرفتارکیا جاسکے۔