
تلنگانہ کے وزیر امکنہ پی سرینواس ریڈی نے کہا ہے کہ حکومت نے ریاست میں غریبوں کو مکانات مختص کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ وزیرموصوف نے کہا کہ تمام مستحق افراد کو اندرما ں مکانات فراہم کرنے کے لیے منصوبہ تیار کیاجارہا ہے۔
ریاستی وزیر نے آج محکمہ امکنہ کا جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو مکانات کی تعمیر کے لئے 3 اور 4 ماڈل تیار کرنے کی ہدایت دی۔ وزیر نے کہا کہ وزیراعلی جلد ہی اندراما ں مکانات کا جائزہ لیں گے اور پھر طریقہ کار کو حتمی شکل دیں گے۔