
حیدرآباد میں انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے میچ کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ 3 دسمبر کوحیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم ،اپل میں ٹیم انڈیا اور آسٹریلیا کےدرمیان کھیلے جانے والا ٹی 20 سیریز کا پانچواں میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی نے اس میچ کو بنگلورو منتقل کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ہند۔آسٹریلیا کے درمیان 23نومبر سے پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز شروع ہونے جا رہی ہے۔ تین ڈسمبر کو سیریز کا پانچواں اور آخری میچ حیدرآباد میں ہونا تھا۔ لیکن 3 دسمبر کو تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ حیدرآباد میں ہونے والی سیاسی سرگرمیوں کے بیچ سیکوریٹی وجوہات پر اس میچ کو بنگلورو منتقل کردیا ہے۔