
حیدرآباد: ایکسائز افسران نے حیدرآباد میں گانجہ فروخت کرنے پر آئی آئی ٹی کے ایک طالب علم اور ایک آئی ٹی ملازم کو گرفتار کرلیا۔ پون، نامی آئی آئی ٹی طالب علم، اور لوکیش، نامی ایک آئی ٹی ملازم، کو ایس آر نگر کے ایک پی جی ہاسٹل سے گرفتار کیا گیا، جہاں وہ گانجے کی غیر قانونی فروخت میں ملوث تھے۔
ایکسائز پولیس نے منی کنڈہ، کوکٹ پلی اور ایس آر نگر جیسے علاقوں میں چھاپے مارے، منی کنڈہ میں لوکیش کی رہائش گاہ سے 1.75 کلو گرام گانجہ ضبط کیا۔ ایک اور شخص، سری کانت، جس نے مبینہ طور پر لوکیش کو گانجہ سپلائی کیا تھا، کوکٹ پلی میں گرفتار کیا ۔
ملزمین مبینہ طور پر 20,000 روپے فی کلو گرام کے حساب سے گانجہ فروخت کر رہے تھے۔ ان کی تحقیقات کے دوران، پولیس نے 22 افراد کی نشاندہی کی جنہوں نے ملزمین سے گانجہ خریدا تھا اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔