
حیدرآباد: شہر کا ایک نوجوان اسکالر ٹورنٹو کی لیک کلیئر میں دوستوں کے ساتھ تیراکی کے دوران ڈوبنے کے حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔
پرنیت ماسٹر کرنےکے لئے کینیڈا میں اپنی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔ وہ اپنے بھائی کی سالگرہ منا کر ٹورنٹو کی جھیل کلیئر پر دوستوں کے ساتھ تیراکی کر رہا تھا جب اس کا یہ المناک انجام ہوا۔
دوستوں نے پرنیت کے والدین کو اس چونکا دینے والی خبر سے آگاہ کیا۔ حیدرآباد میں پرنیت کے اہل خانہ اور دوست گہرے سوگ میں ہیں۔ وہ حکومت سے اپیل کر رہے ہیں کہ ان کے لیے پرنیت کی لاش کو حیدرآباد واپس لانے میں تیزی لائی جائے۔