حیدرآباد میں مکان پر قبضہ کا الزام، میں آئی پی ایس آفیسر نوین کمار گرفتار

حیدرآباد ۔ مکان پر قبضہ کے الزام میں سینئر آئی پی ایس عہدیدارنوین کمار کو سی سی ایس کی جانب سے حراست میں لئےجانے کی اطلاعات ملی ہیں۔ ان پرالزام ہے کہ انھوں نے ایک ریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسر کے مکان پر قبضہ کی کوشش کی۔ ریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسرکی شکایت پر سی سی ایس کے عملہ نے پولیس عہدیدار کو حراست میں لے لیا۔

نوین کماراس وقت تلنگانہ اسٹیٹ پولیس اکیڈمی میں جوائنٹ ڈائرکٹر کے طورپرخدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ ریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسربنور لال کے مکان میں کرائے سے مقیم بتائے گئے ہیں۔ ان کے خلاف بنورلال کی شریک حیات منیلا کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ فرضی دستخط کے ذریعہ مکان پر قبضہ کی کوشش کی گئی۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد ۔ منٹ کمپاونڈ کے پاس کارمیں لگی اچانک آگ

Read Next

اگلے دو دنوں تک تلنگانہ میں سردی کی شدید لہر رہے گی جاری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular