حیدرآباد:لاپرواہی سے ڈرائیونگ۔نوجوان کے خلاف معاملہ درج

شہرحیدرآباد کےعلاقہ بنجاراہلز میں کار کے سائلنسر کو تبدیل کرتے ہوئے لاپرواہی سے ڈرائیونگ کے ذریعہ دیگر گاڑی سواروں اور عوام کو مشکل میں ڈالنے والے شخص کے خلاف پولیس نے معاملہ درج کرلیا۔روڈنمبرایک سے جوبلی ہلز تک انتہائی تیزرفتاری کے ساتھ یہ نوجوان کار چلارہا تھا۔

شہریوں نے اس واقعہ کی ویڈیو اپنے فون میں ریکارڈ کرتے ہوئے سوشیل میڈیا پر پوسٹ کیا اور یہ ویڈیوز دیکھتے ہی دیکھتے سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئے۔ ان ویڈیوز کا نوٹ لیتے ہوئے جوبلی ہلز پولیس نے اپنے طورپر اس نوجوان کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

اے پی کے سابق وزیراعلی این ٹی راما راو کو برسی کے موقع پر خراج

Read Next

رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے دیوار پر بی جے پی کا انتخابی نشان کمل بنایا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular