
شمس آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پاس گاڑیوں کی رفتار میں اضافہ کو منظوری دے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں کمشنر پولیس سائبر آباد اسٹیفن رویندرا نے احکامات جاری کر دیے۔ ایئرپورٹ کے پاس گاڑیوں کی رفتار کو 60 کلومیٹر فی گھنٹے سے بڑھا کر 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دیا گیا ہے۔
گلیکسی مین گیٹ سے ایئرپورٹ ریر گیٹ تک چھ کلومیٹر تک کے راستے میں 60 فٹ کی روڈ بہتر ہے اور یہاں روڈ ڈیوائڈرس بھی ہیں اسی لیے یہاں گاڑیوں کی رفتار میں اضافے کی اجازت دی گئی ہے۔ کمشنر پولیس نے کہا کہ گاڑیوں کی رفتار میں اضافہ کے لیے مختلف شعبوں نے بھی مثبت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔