
حیدرآباد کے علاقہ بنجاراہلز میں کار پر ایک بڑا درخت گرپڑا۔ اس واقعہ میں کار کو نقصان پہنچا، تاہم کارمیں سوارافراد محفوظ رہے۔
یہ واقعہ کل شب پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)اور ڈی آرایف کی ٹیمیں وہاں پہنچ گئیں جنہوں نے کار سے اس درخت کو ہٹانے کا کام کیا۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔