حیدرآباد میں کار حادثہ، ایک نوجوان ہلاک چار دیگر زخمی

حیدرآباد کے علاقہ گچی باولی میں سڑک حادثہ پیش آیا۔ رائے درگم پولیس اسٹیشن کے حدود میں تیز رفتاری اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے کی وجہ سے ایک نوجوان کی موت اور چار دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ حیدرآباد کے گچی باولی علاقے کے کیئر اسپتال کے قریب جمعہ کی صبح تیز رفتاری کے باعث ایک کار کنٹرول کھو بیٹھی اور ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اس کے بعد کار الٹ گئی ۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ حادثے کے وقت کار میں پانچ نوجوان سوار تھے۔ پولیس کو پتہ چلا کہ یہ نوجوان جوگی پیٹ کے پالی ٹیکنک کالج میں ڈپلومہ کورس کی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ حادثے میں اودے نام کا نوجوان ہلاک ہوگیا جو حادثے کے بعد کار سے باہر گر پڑا تھا اس کے سر پر شدید زخم آئے تھے۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا، جانچ جاری ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد ، مہدی پٹنم کے ایک ہاسپٹل میں آتشزدگی

Read Next

گائے چوری کرنے کا شبہ۔ ہجوم نے 2 افراد کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular