
حیدرآباد کے شمس اباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمس حکام نے بھاری مقدار میں ہیروئن ضبط کر لی۔ ذامبیا سے حیدرآباد آنے والی خاتون مسافر کی شبہ کی بنا پر تلاشی لی گئی، خاتون کے ہینڈ بیاگ کے ساتھ سوٹ کیس اور ڈاکومنٹ فولڈر کو جب کھول کر دیکھا گیا تو اس میں چھپائی گئی ہیروئن برآمد ہوئی۔
خاتون مسافر کا تعلق جنوبی افریقہ سے بتایا گیا ہے اس کے پاس سے تقریبا چھ کلو ہیروئن ضبط کر لی گئی۔ ملزمہ کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ ضبط شدہ منشیات کی لاگت 41 کروڑ روپے تک بتائی گئی ہے مزید تحقیقات جاری ہے۔