
حیدرآباد ۔ موسم گرما کے پیش نظر تلنگانہ میں آدھے دن کے اسکولس کے سلسلے میں محکہ تعلیمات نے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ 15 مارچ سے 23 اپریل تعلیمی سال کے اختتام تک تلنگانہ کے سرکاری، خانگی، ایڈیڈ اسکولس آدھے دن کے ہوں گے۔
اسکولس کے اوقات کار صبح آٹھ بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔ دسویں جماعت کے امتحانات کے پیش نظر طلبا کے لیے خصوصی کلاسس برقرار رکھنےکی ہدایت دی گئی ہے اور جن اسکولس میں دسویں جماعت کی امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں وہاں کے اوقات کار دوپہر ایک بجے سے شام پانچ بجے تک ہوں گے۔