
حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ عبداللہ پرمیٹ کے پاس محکمہ آبکاری کے عہدیداروں نے بسوں میں منتقل کیا جانے والا 30 کلو گانجہ ضبط کر لیا۔ باخبر ذرائع سے اطلاع ملنے کے بعد آبکاری کے حکام نے ضلع رنگا ریڈی عبداللہ پور میٹ کے پاس بسوں کی تلاشی لی۔
عہدیداروں نے چھ بسوں کے سامان میں چھپا کر رکھا ہوا 30 کلو گانجہ ضبط کر لیا گیا۔ اس سلسلہ میں پولیس نے 10 ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ آندھراپردیش کے نرسی پٹنم، وشاکھا پٹنم سے یہ گانجہ حیدرآباد سے دہلی منتقل کیا جا رہا تھا۔