تلنگانہ میں گاڑیوں کے نمبر پلیٹس پر ٹی جی رجسٹریشن کو مرکز کی منظوری

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں اب سے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر ٹی ایس کے بجائے ٹی جی تحریر کیا جائے گا۔ مرکزی حکومت نے تلنگانہ کے گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبر کی تبدیلی کو منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزارت ٹرانسپورٹ و ہائی ویز نے ایک گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ حالیہ کابینہ کے اجلاس میں رجسٹریشن کوڈ کو ٹی جی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں حکام نے مرکزی وزارت ٹرانسپورٹ کو مکتوب روانہ کیا تھا۔ مرکز نے ریاست کو اس کی منظوری دے دی ہے۔اب سے گاڑیوں کا رجسٹریشن نمبر ٹی ایس کے بجائے ‘ٹی جی‘‏ سے شروع ہوگا۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد کی مشہور شخصیت اور کانگریس لیڈر جناب جابر پٹیل کا انتقال

Read Next

فرضی اسلحہ لائسنس معاملہ، سابق ایم ایل اے مختارانصاری کو عمر قید کی سزا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular