
حیدرآباد۔ شاہ میر پیٹ پولیس اسٹیشن میں درج مقدمہ کو برخواست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تلنگانہ کے سابق وزیر ملا ریڈی نے ہائیکورٹ میں درخواست داخل کی ہے۔
6 دسمبر کو ملا ریڈی کے خلاف دھوکہ دہی اٹراسٹی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ان پر اراضی پر قبضہ کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔ بھکشاپتی نامی شخص کی شکایت پر پولیس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کیا تھا۔ سابق وزیر کے ساتھ دوسروں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
آج ملا ریڈی نے عدالت میں کواش پٹیشن داخل کی ہے۔ مقدمہ کے اندراج کے بعد سے ہی سابق وزیر ان پر عائد کردہ الزامات کی تردید کر رہے تھے اور اب تازہ طور پر وہ عدالت سے رجوع ہوئے۔