
حیدرآباد ۔ بھونگیر کلکٹریٹ آفس کے احاطہ میں آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک خاتون ملازم نے اپنے ساتھی پر خنجر سے حملہ کر دیا۔ یہ واقعہ ضلع یادادری بھونگیر میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق اے آئی او منوج پر اے او شلپا نے چاقو سے حملہ کر دیا۔
آج اے او آفیس میں ان دونوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا ۔ جس کے بعد وہ دونوں دفتر سے باہر نکل آئے۔ برہم شلپا نے منوج پر خنجر سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں اس کے پیٹھ پر زخم آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے مقام واقع پر پہنچ کر زخمی کو ہاسپٹل منتقل کر دیا اور خاتون کو حراست میں لے لیا گیا۔ قاتلانہ حملے کی وجہ آپسی اختلافات بتائے جارہے ہیں پولیس نے معاملہ درج کرلیا ،جانچ جاری ہے۔