رشوت خورخاتون عہدیدار جگاجیوتی14 دن کی تحویل میں، چنچل گوڑہ جیل منتقل

حیدرآباد ۔ رشوت کی رقم قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی جانے والی خاتون ایگزیکٹیو انجینئر قبائلی بہبود جگا جیوتی کو چنچل گوڑہ جیل بھیج دیا گیا۔ واضح رہے کہ اس خاتون عہدیدار نے ایک کنٹراکٹر سے 84 ہزارروپئے رشوت کی رقم طلب کی تھی۔

اس نے اے سی بی حکام کو اطلاع دے دی جس پرخاتون عہدیدار کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔ بعد ازاں عہدیدارکی رہائش گاہ، فلیٹ نمبر 202، وینکٹ سائی اپارٹمنٹ، نزد سینٹ این کالج، مہدی پٹنم، حیدرآباد میں تلاشی لی گئی۔ مکان کی تلاشی کے دوران، 65.50 لاکھ روپے کی نقد رقم کے ساتھ ساتھ تقریباً 3.639 گرام وزنی سونے کے زیورات برآمد ہوئے جن کی مالیت تقریباً 1,51,08,175روپے بتائی گئی ہے۔

تلاشی کے بعد خاتون کو طبی معائنہ کیلئے عثمانیہ ہاسپٹل لے جایا گیا اوروہاں سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے خاتون کو 14 دن تک کیلئے ریمانڈ پر دے دی جس کے بعد اسے چنچل گوڑہ جیل منتقل کردیا گیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ کا مقابلہ دنیا سے ہے ریاستوں سے نہیں۔ سی آئی آئی کی کانفرنس سے وزیراعلی کا خطاب

Read Next

آسانی سےجلد دولت کی خواہش۔ گانجہ کی اسمگلنگ ۔تین رکنی ٹولی گرفتار 6 کیلو گانجہ ضبط

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular