
حیدرآباد میں نقلی مہندی کے کونس کی تیاری کا پردہ فاش ہوا ہے۔ ڈرگس کنٹرول ایڈمنسٹریشن تلنگانہ کے عہدیداروں نے شہر کے مہدی پٹنم علاقے میں نقلی مہندی کے کونس کی تیاری کے یونٹ پر دھاوا کیا۔
بتایا گیا ہے کہ مہندی کے کونس میں زہریلے کیمیکل کا استعمال کیاجارہا تھا۔ ڈرگس کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں نے ضبط شدہ کونس کو لیبارٹری میں بھجوا کر جانچ کی تو اس میں ایسیڈ کی موجودگی کا پتہ چلا۔عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے کاسمیٹکس سے عوام کی صحت پر اثر پڑ سکتا ہے۔