سی وی آنند نے سنبھالی ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن بیورو کی ذمہ داری

سی وی آنند آئی پی ایس نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن بیورو (ڈی جی اے سی بی) کا چارج سنبھال لیا۔ انھوں نے نئی ذمہ داری ملنے پر کہاکہ یہ ایک ایسا علاقہ ہے جس میں انھوں نے پہلے کبھی کام نہیں کیا اور یہ سیکھنے کا ایک اچھا تجربہ ہوگا۔

سی وی آنند نے تقریباً 2 سال کی میعاد بطور حیدرآباد پولیس کمشنر کی ذمہ داری نبھائی۔ انھوں نے دو سالہ کارکردگی کو
پیشہ ورانہ طور پر بہت اطمینان بخش قرار دیا۔

سی وی آنند نے کہاکہ شہرمیں چیلنجوں کے باوجود فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھی گئی اور تمام تہواروں سے متعلق جلوسوں کو منصوبہ بندی اور تیاری کے ساتھ نمٹا گیا، ہر قسم کے جرائم پر قابو پایا گیا اور کچھ سنسنی خیز سائبر کرائم فراڈز کا پتہ چلا۔ بڑھتی ہوئی ٹریفک کو خصوصی اقدامات کی ضرورت تھی اور آپریشن روپ (رکاوٹ والی پارکنگ اور تجاوزات کا خاتمہ) اور دیگر انجینئرنگ اقدامات کے ذریعے اس پر توجہ مرکوز کی۔

ایچ این ای ڈبلیو اور بعد میں ایک خصوصی بیورو ٹی ایس این اے بی کے ذریعے منشیات کے خلاف مہم تیز کی گئی۔ شہر میں
31 نئے پولیس اسٹیشنز، 12 نئے ڈویژنز اور امن و امان اور ٹریفک میں 3 نئے زونز، سائبر کرائمز، خواتین کی حفاظت، آئی ٹی اور سوشل میڈیا وغیرہ کے لیے نئے خصوصی ونگز کے ساتھ مکمل طور پر تنظیم نو کی گئی۔

کمشنرپولیس کی ذمہ داری کو ایک خوبصورت تجربہ قرار دیا۔ اور کہاکہ افسران کی ایک بڑی تعداد کا زبردست ٹیم ورک تھا۔ ان کا ساتھ دینے اور حوصلہ افزائی کرنے پر تمام کا شکریہ ادا کیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد میں سرمائی تعیطلات کے بعد صدر جمہوریہ دہلی روانہ

Read Next

تلنگانہ۔کلواکرتی میں گنگا جمنی تہذیب کی مثال، زخمی مسلم نوجوان کو بچانےکی کوشش میں ہندو نوجوان حادثہ کا شکار ،دونوں کی موقع پر موت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular