نئے سال کے موقع پرکمشنرپولیس حیدرآبادنے ٹینک بنڈ کے قریب کیک کاٹا

کمشنرپولیس حیدرآباد کے سرینواس ریڈی نے نئے سال کے موقع پر شہر کےعلاقہ ٹینک بنڈ کے قریب کیک کاٹا۔ انہوں نے شہرحیدرآباد کے عوام کو اپنی اور محکمہ پولیس کی طرف سے نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔

کمشنرپولیس حیدرآباد نے کہا کہ نئے سال کے موقع پر عوام،شہر کی بہبود اورلااینڈآرڈر کی برقراری کیلئے نئے جوش کے ساتھ پولیس کام کرے گی۔ انہوں نے تمام شہریوں سے تعاون طلب کیا۔ اسی دوران کمشنر پولیس رچہ کنڈہ سدھیربابو نے اُپل چوراہے کے قریب نئے سال کے موقع پر کیک کاٹا۔انہوں نے شہریان حیدرآباد کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی اورنیک تمناوں کااظہار کیا۔

کمشنر نے حیدرآباد کی تاریخی عمارت چارمینار کے دامن میں بھی نئے سال کا استقبال کیک کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر ڈی سی پی ساوتھ زون اور دیگر موجود رہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

نئے سال کی تقریب،تلنگانہ کے وزیر پونم پربھاکر نےکیا رقص

Read Next

نئے سال کے موقع پر حیدرآباد میں حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کیخلاف معاملہ درج

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular