حیدرآباد قدیم شہرمیں میٹرو ریل کےلئے رکھا گیا سنگ بنیاد

وزیر اعلی ریونت ریڈی نے اولڈ سٹی کے فاروق نگر میں حیدرآباد میٹرو ریل کے دوسرے مرحلہ کے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی حکومت کے مشیر محمد علی شبیر کے علاوہ مجلس کے ارکان مقننہ موجود تھے۔

اس موقع پرحیدرآباد میٹر ریل کے ایم ڈی ین ہی یس ریڈی نے وزیر اعلی کو گولی گوڑہ تا فلک نما تک 5.5 کیلو میٹر کے اس رخ کے

تفصیلات سے واقف کروایا۔

ریونت ریڈی نے کہا ’’ پرانا شہر پرانا شہر نہیں بلکہ اصل حیدرآباد ہے اور پرانے شہر میں جلد سے جلد میٹرو ریل خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ انھوں نےکہاکہ حکومت ہم حیدرآباد کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔

مییٹرو ریل ایم جی بس اسٹینڈ سے، دارالشفا سالارجنگ میوزیم، منڈی میر عالم، کوٹلہ عالیجاہ، چارمینار، شاہ علی بنڈہ اور فلک نما تک ہو گی ۔ میٹرو ریل کے دوسرے مرحلہ میں ناگول-شمش آباد ایرپورٹ روٹ کو چندرائن گٹہ سے جوڑا جائے گا یہاں ایک بڑے انٹرچینج اسٹیشن کی تعمیر کا بھی منصوبہ ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ وزیراعلی نے ابراہیم باغ میں ٹمریز اسکول کی عمارت کا کیا افتتاح

Read Next

پارلیمانی انتخابات میں گوندا اور راج ببرمیدان میں اتارنے کانگریس کی تیاریاں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular