جشن آزادی: چیف منسٹر ریونت ریڈی نے گولکنڈہ قلعہ پر قومی پرچم لہرایا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی جمعرات 15 اگست کو جشن آزادی کے پروگرام میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے تاریخی گولکنڈہ قلعہ میں قومی پرچم لہرایا۔ تلنگانہ میں کانگریس برسراقتدار آنے کے بعد چیف منسٹر ریونت ریڈی پہلی مرتبہ قلعہ گولکنڈہ پر قومی پرچم لہرایا۔

اس سے پہلے وزیراعلیی اور صدر ٹی پی سی سی ،ریونت ریڈی صبح 8:30 بجے کانگریس ہیڈکوارٹر گاندھی بھون میں یوم آزادی تقریب میں حصہ لیا۔ قومی پرچم لہرایا۔صبح 9:20 بجے پریڈ گراؤنڈ سکندرآباد پر شہید فوجیوں کی یادگار پرگلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے خراج ادا کریں گے۔

صبح 10 بجے تاریخی گولکنڈہ قلعہ میں قومی پرچم لہرایا اور پریڈ کی سلامی لی۔ وزیراعلی خطاب کیا۔ اس موقع پر فنکاروں کی جانب سے مختلف پروگرام پیش کئے جائیں گے۔ مختلف محکمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والون کو اعزاز سے نوازا گیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

تھائی لینڈ کے وزیراعظم برطرف

Read Next

تلنگانہ بھون میں یوم آزادی تقریب کا اہتمام، کےٹی آر نے ترنگا لہرایا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular