گروکل ہاسٹل میں حیدرآباد کی دو طالبات کی خودکشی

ریاست تلنگانہ کے ضلع بھونگیر مستقر میں واقع ایس سی گرلز سوشیل ویلفیر ہاسٹل میں دو کمسن طالبات نے خودکشی کرلی۔ دسویں جماعت میں زیر تعلیم بھاویا اور ویشنوی نے ہفتہ کی رات کھانے کے بعد ہاسٹل کے کمرہ میں فیان سے لٹک کر پھانسی لے لی۔ دونوں طالبات کا تعلق حیدرآباد کے حبشی گوڑہ علاقہ سے بتایا جارہا ہے۔

پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں محفوظ کروادیا۔ مزید تفصیلات کا علم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہوگا۔پولیس نے خودکشی نوٹ کمرے سے برآمد کیا۔ اس میں درج نکات پڑھ کر پولیس حیران رہ گئی۔

سب کو چھوڑنے پر افسوس ہے۔ ہم نے کچھ غلط نہیں کیا ہے، ہم ان الفاظ کو نہیں لے سکتے۔ شیلجا میڈم کے علاوہ کسی نے ہم پر یقین نہیں کیا۔ ہم اپنے درد کے بارے میں کسی کو بتائے بغیر جا رہے ہیں۔ خودکشی نوٹ میں دونوں کو ایک ہی جگہ پر دفن کرنے کا ذکر تھا۔

ڈی ای او کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ ہاسٹل میں طالبات کے درمیان جھگڑے کی وجہ سے دو لڑکیوں نے خودکشی کی ہو۔ چار طالبہ نے اسکول ٹیچر کو بتایا کہ ان لڑکیوں نے ان کی توہین کی اور انھیں چھوا، اس لیے انھیں ہفتے کے روز کونسلنگ دی گئی۔

پولیس کو شبہ ہے کہ دونوں لڑکیوں نے اپنے خلاف شکایت کی وجہ سے اپنی توہین محسوس کرتے ہوئے خودکشی کی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ان میں سے ایک لڑکی تیسری جماعت سے اسی ہاسٹل میں ہے۔ ایک کے والدین ضلع ورنگل کے نرسمپیٹ سے ہیں اور حیدرآباد میں رہتے ہیں۔

ہاسٹل وارڈن شیلاجن اور ٹیوشن ٹیچر سے بھواناگیری ٹاؤن پولیس پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

شاد نگر ضلع رنگاریڈی کے جنگلات میں مردہ تیندوا دستاب

Read Next

ٹریڈنگ کے نام پر دھوکہ۔گجرات کی ٹولی گرفتار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular