
تلنگانہ میں اقتدار بدل گیا لیکن ریاستی وزیر اعلی کی توہم پرستی برقرار ہے۔ سابق وزیر اعلی، کے سی آر نے اپنے فرزند کو وزیر اعلی بنانے کے لئے سیکریٹریٹ کو منہدم کرکے نیا سیکریٹریٹ کی عمارت تعمیر کروائی۔ اور اپنے لکی نمبر 6 کے مطابق 6 ویں منزل پر اپنا دفتر رکھا۔
سابق وزیر اعلی کا لکی نمبر 6 ہونے کی وجہ سے سیکریٹریٹ کے عمارت عوام کی نظر میں 6 منزلہ ہی دکھائی دیتی ہے اصل میں سیکریٹریٹ کی عمارت 11 منزلہ کی ہے۔ اب چونکہ وزیر اعلی تبدیل ہوچکے ہیں ریاست کے نئے وزیر اعلی ریونت ریڈی بھی توہم پرستی کا شکار ہیں۔ ان کا لکی نمبر 9 ہے۔ اور وہ اب اپنا دفتر 9ویں منزل پر منتقل کرنے کا فیصلہ لیا ہے ۔
اس سلسلے میں عمارت و شوراع کے عہدیدار نے سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔ انٹریر ڈیزائننگ اور دیگر سیکورٹی کے معاملات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پتہ چلا ہے کہ سنکرانتی تہوار کے بعد وزیر اعلی ریونت ریڈی 9 ویں منزل پر اپنے دفتر سے کام کاج کریں گے۔