
حیدرآباد ۔ چاقو کی نوک پر 5 افراد سے رقم چھین والے ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی۔
چندرائن گٹہ پولیس نے بتایا کہ 14جنوری کی رات 3 افراد سے موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ وجاہت نامینوجوان نے انہیں روک لیا اور چاقو کی نوک پر ڈرا دھمکا کر 1500 روپے انسے چھین لیے۔ کچھ دور جانے کے بعد اس نے مزید دو افراد سے 1600روپے چھین لئے تھے۔
اس سلسلہ میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کرکے اسے گرفتار کرلیا۔