
مجلس اتحاد المسلمین نے اسمبلی الیکشن میں اپنے 7 سیٹ بچانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ پارٹی کارکنوں نے مجلس کے دفتر دارالسلام میں جشن منایا۔
ایم آئی ایم صدر اسد الدین اویسی نے کہاکہ وہ تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جنہوں نے مجلس ووٹ دینے کے لیے وقت نکالا۔ انھوں نے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے تمام کارکنوں اور بہی خواہوں کا شکر یہ ادا کیا۔، جنہوں نے انتخابی مہم کے دوران مسلسل محنت اور عزم کے ساتھ کام کیا۔
انھوں نے۔امیدظاہر کی کہ تلنگانہ اور حیدرآباد امن اور ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا۔