
ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق و بی آر ایس کے کار گذار صدر تارک راما راو نے کہا ہے کہ بی آر ایس کانگریس یا بی جے پی کی ٹیم نہیں بلکہ تلنگانہ کے عوام کی ٹیم ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ایک ٹوئٹ کیا۔
کے ٹی آر نے کہا کہ راہول گاندھی نے بی آر ایس کو بی جے پی کی ٹیم قراردیا جبکہ وزیراعظم نریندر مودی نے ان کی پارٹی کو کانگریس کی سی ٹیم کہا ہے۔ تارک راما راو نے واضح کیا کہ بی آر ایس نہ ہی بی جے پی کی بی ٹیم ہے اور نہ ہی کانگریس کی سی ٹیم ہے بلکہ ان کی پارٹی تلنگانہ کی ٹیم ہے۔