
حیدر آباد: خیرت آباد میں تیز رفتاری سے جانے والی بی ایم ڈبلیو کار بے قابو ہوکر روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی خیریت آباد سے بنجارہ ہلز کی طرف جارہی تھی۔ زخمیوں کو فوری طور پر نجی اسپتال میں علاج کے لیے لے جایا گیا۔ پولیس حادثے کے ارد گرد کے حالات کی تحقیقات کر رہی ہے۔