2 گیارنٹی اسکیموں پر9ڈسمبرسے عمل ہوگا:تلنگانہ کابینہ کا پہلا اجلاس

چیف منسٹر ریونت ریڈی کی صدارت میں آج کابینہ کا پہلا اجلاس منعقد کیا گیا۔ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سکریٹریٹ میں کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ بتایا جا رہا ہےکہ کانگریس حکومت اب 6 میں سے صرف 2 ضمانتوں پر عمل کرے گی۔ دو گیارنٹی اسکیموں کی شروعات سونیا گاندھی کی سالگرہ پر9ڈسمبرسے شروع ہوں گی۔

اجلاس میں کانگریس پارٹی کے چھ گیارنٹی اسکیمات پر عمل آوری پر تبالہ خیال کیا گیا ۔ ریاستی وزیر سریدھر بابو نے بتایاکہ متعلقہ محکموں کے سربراہان تلنگانہ کی مالی صورتحال پر ایک وائٹ پیپر جاری کریں گے۔ اجلاس میں ریاست میں بجلی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تمام ضمانتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سونیا گاندھی کےیوم پیدائش سے دو گیارنٹی اسکیم خواتین کے لیے مفت بس سروس
اور راجیو آروگیہ شری کے تحت10 لاکھ روپے تک کا مفت علاج پر عمل ہوگا۔ پانچ سال میں پورے منشور پر عملدرآمد کریں گے۔

واضح رہےکہ چیف منسٹر کے طور پر حلف لینے کے بعد ریونت ریڈی نے پہلی دستخط اسی فائل پر کی ہے۔ کھرگے، راہل پرینکا ، اور دیگر لیڈروں نے پہلے کابینہ اجلاس میں 6 گیارنٹی اسکیموں کو منظوری دینے کا اعلان کیا تھا۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ میں ایک اور الیکشن کی تیاریاں

Read Next

تلنگانہ کابینی اجلاس میں اہم مضوعات زیر بحث،9ڈسمبر سے اسمبلی اجلاس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular