منشیات کی روک تھام کے اقدامات، پولیس نے ملک پیٹ ریلوے اسٹیشن میں تلاشی لی

تلنگانہ کو منشیات سے پاک بنانے کے لئے تلنگانہ پولیس کی کوششوں میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔اسی کے حصہ کے طورپر کل شب ساوتھ ایسٹ زون کی ڈی سی پی جانکی دھرماوت کی قیادت میں شہرحیدرآباد کی چادرگھاٹ اور دبیرپورہ پولیس نے ملک پیٹ ریلوے اسٹیشن میں اچانک تلاشی لی۔

کل شب چلائی گئی اس مہم کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جانکی دھرماوت نے اس کومعمول کی تلاشی قراردیا۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مہم کا اصل مقصد گانجہ اور دیگر منشیات کی اشیا کی منتقلی کو روکنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ منشیات کے بارے میں اطلاع مقامی پولیس یا پھر 100نمبر ڈائل کرتے ہوئے دی جائے۔اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ منشیات سے پاک ریاست کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

چوتھے ٹسٹ میں ٹیم انڈیا کی انگلینڈ کے خلاف شاندارکامیابی ۔ سیریز پر قبضہ

Read Next

امیت شاہ کا 4مارچ کو دورہ حیدرآباد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular