تلنگانہ قانون ساز کونسل کے رکن کی حیثیت سے عامر علی خان اور پروفیسر کودنڈارام نےلیا حلف

حیدرآباد: تلنگانہ قانون ساز کونسل میں گورنر کوٹہ کے تحت پروفیسر کودنڈارام اور عامر علی خان نے ایم ایل سی ، کاجمعہ کو حلف لے لیا۔

واضح رہےکہ اس سال جنوری کے اوائل میں دونوں ارکان کو کانگریس حکومت نےگورنر کے کوٹے کے تحت نامزد کیا گیا تھا۔ تاہم، ہائی کورٹ کے احکامات کا حوالہ دیتے ہوئے، حلف برداری کو بی آر ایس لیڈر داسوجو شراون اور کورا ستیہ نارائنا کی طرف سے دائر درخواست کے بعد موخر کر دیا گیاتھا۔

لیکن سپریم کورٹ کی جانب کی مداخلت کے بعد ان دونوں کو حلف لینے کی راہ ہموار ہوگئی۔ قانون ساز کونسل کے چیئرمین جی سکھیندر ریڈی نے ان دونوں کو حلف دلایا۔ اس موقع پر ریاستی وزرا پونم پربھاکر پی سرینواس ریڈی ، رکن کونسل مہیشور گوڑ اور دیگر موجود تھے۔

پروفیسر کودنڈارام تلنگانہ جناسمیتی کے صدر ہیں اور انہوں نے علحدہ ریاست تلنگانہ کی جدوجہد میں تمام سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے علاوہ ملازمین کو متحد کرتے ہوئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دی تھی۔ اسمبلی الیکشن میں کانگریس کی تائید کی تھی۔ جبکہ عامر علی خان روزنامہ سیاست کے نیوز ایڈیٹر ہیں۔ عامر علی خان اس سے پہلے وائی ایس آر سی پی میں شامل ہوئے تھے۔ ان کے والد زاہد علی خان نے تلگودیشم پارٹی کے ٹکٹ پر حیدرآباد لوک سبھا سے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔

Vinkmag ad

Read Previous

کے ٹی آر نے خواتین کے مفت بس سفر سے متعلق ریمارکس پر افسوس کا اظہار کیا۔

Read Next

فاکسکن کے چیئرمین حیدرآباد کی تیز رفتار ترقی سے متاثر، تاریخی شہر کا دورہ کرنے کا عزم۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular