
تیسری تلنگانہ اسمبلی کا پہلا اجلاس آج سے شروع ہوگیا۔ مجلس کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی،کو عبوری اسپیکر بنایا گیا۔ تلنگانہ کی گورنر تمیلی سائی ساونڈرراجن نے اکبر الدین اویسی کو راج بھون میں عبوری اسپیکر کا حلف دلایا۔
اکبر الدین اویسی کی حلف برداری تقریب میں سابق اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی، چیف منسٹر ریونت ریڈی، ڈپٹی سی ایم مالو بھٹی وکرمارکا، وزراء سریدھربابو، کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، پونگولیٹی سری نواس ریڈی، پونم پربھاکر، تملا ناگیشور راؤ اور ایم ایل اے ہریش راؤ نے شرکت کی۔
گزشتہ تلنگانہ اسمبلی میں مجلس کے لیڈر ممتاز احمد خان کو بھی عبوری اسپیکر بنایا گیا تھا۔ اس مرتبہ اکبر الدین اویسی کو عبوری اسپیکر بنایا گیا ہے۔۔