حیدرآباد میں شادی سے چند دن پہلے ہونے والی دلہن کی خودکشی

حیدرآباد میں ایک خاتون سافٹ ویر انجینئر نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ اس خاتون کی آنے والی 17 فروری کو شادی مقررتھی۔

گچی باولی پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر بھانوپرساد کے مطابق ضلع راجنہ سرسلہ سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ ودیا شری گچی باولی میں ایک آئی ٹی کمپنی میں سافٹ ویر انجینئر کے طور پرخدمات انجام دیتے ہوئے ویمنس ہاسٹل میں مقیم تھی۔ کل وہ اپنے دفترسے واپس ہوئی اوراس نے باتھ روم میں تولیے کی مدد سے شاور راڈ سے پھانسی لے لی۔

بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی شادی کے رقعہ بھی تقسیم کررہی تھی اوردوستوں کو شادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی اچانک اس کی موت سے جہاں اس کے گھروالوں پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا وہیں ساتھی بھی سکتہ میں آگئے۔ پولیس اس پورے معاملہ کی باریک بینی سے چھان بین کررہی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

کوکٹ پلی میں آگ لگنے کا واقعہ

Read Next

سیل فون کیلئے قتل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular