تلنگانہ میں213 قیدیوں کو قبل از وقت رہا کر دیا گیا

تلنگانہ میں قیدیوں کو قبل از وقت رہاکر دیا گیا۔ بدھ کو تلنگانہ کی مختلف جیلوں سے جملہ 213 قیدیوں کو رہا کیا گیا۔ان قیدیوں کو سینٹرل جیلوں ۔ سنگاریڈی، نظام آباد، حیدرآباد، چرلا پلی اور ورنگل اور ریاستوں کی مختلف جیلوں میں رکھا گیا تھا۔

213 قیدیوں میں 35 خواتین بھی شامل تھیں۔ انہیں مختلف جرائم میں عدالتوں نے سزا سنائی اور ان کے رویے، جیل کی مدت اور مقدمات کی سنگینی کی بنیاد پر ریاستی حکومت نے 213 قیدیوں کی نشاندہی کی اور انہیں رہا کیا۔

اصلاحی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، تلنگانہ جیلوں میں 70 قیدیوں کو ’مائی نیشن فیول اسٹیشنز‘ پر ملازمتیں فراہم کرے گا جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔ مزید آٹھ خواتین کو سلائی مشینیں فراہم کی گئیں تاکہ وہ سلائی کا پیشہ اختیار کر سکیں اور روزی روٹی کما سکیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

15 جولائی سے سی ایم ریلیف فنڈ کی درخوراستیں آن لائن قبول کی جائیں گی

Read Next

سعودی عرب کی یونیورسٹی میں میوزک پروڈکشن اور تھیٹر پروڈکشن میں بیچلر ڈگری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular