حیدرآباد : سڑک حادثے میں 10 سالہ اسکولی لڑکی ہلاک

حیدرآباد کے علاقہ حبشی گوڑا میں سڑک حادثہ پیش آیا۔ حادثہ میں ایک 10 سالہ اسکولی طالبہ ہلاک ہوگئی۔ یہ واقعہ جمعرات کی شام جانسن گرامر اسکول کی چھٹی جماعت کی طالبہ کامیشوری اپنی ماں سنتوشی اور چھوٹے بھائی ویدانش کے ساتھ اسکوٹر پر گھر جا رہی تھی۔

اپل کی طرف سے آنے والی ایک لاری نے ان کے اسکوٹر کو پیچھے سے ٹکر مار دی، جس سے سنتوشی اور ویدانش پہلو میں گر گئے، جب کہ کامیشوری لاری کے پہیوں کی زد میں آ گئی۔

اسپتال لے جانے کے باوجود کامیشوری کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔ سنتوشی اور ویدانش کو معمولی چوٹیں آئیں۔

مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے لاری کو ضبط کرلیا ہے تاہم ڈرائیور فرار ہے۔ ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛

 

گروکل طلباء اترے سڑکیوں پر۔ مبینہ طور پر طلباء کو ہراساں کرنے کا الزام۔

Vinkmag ad

Read Previous

گروکل طلباء اترے سڑکیوں پر۔ مبینہ طور پر طلباء کو ہراساں کرنے کا الزام۔

Read Next

نابالغ لڑکی کو اغوا کرکے،جنسی زیادتی کرنے والے شخص کو عمر قید کی سزا

One Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular