کتابیں نہ دلانے پر ساتویں جماعت کے طالب علم نے کرلی خودکشی _ تلنگانہ کے کتہ گوڑم ضلع میں افسوسناک واقعہ

تلنگانہ کے ضلع کتہ گوڑم میں ایک 11 سالہ طالب علم نے والدین کی جانب سے کتابیں نہ دلانے سے مایوس ہو کر خود کشی کرلی یہ واقعہ چہارشنبہ کو پیش آیا۔ پولیس کے مطابق سدھیر بابو نے بنڈالہ پاڑو میں اپنے مکان میں پھانسی لے لی۔
سدھیر بابو ایک اسکول میں ساتویں جماعت کا طالب علم تھا اور وہ اپنے والدین سے کتابوں کے لئے رقم کا مطالبہ کیا تھا اور رقم دینے سے انکار پر وہ مایوس ہو گیا تھا۔ پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

فلسطین کے مسلمان مظلوم اور قابل رحم‘، مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی کا خطاب

Read Next

ذہنی طور پر متاثر کمسن بچوں کو دودھ میں ذہر دے کر ماں نے بھی خودکشی کرلی۔ بورا بنڈہ میں افسوسناک واقعہ

Most Popular